لاہور ( پی این آئی ) لاہور میں تحریک انصاف کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انجنئیر یاسر گیلانی، ملک ندیم عباس بارا سمیت کئی رہنماؤں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپےمارے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے8 فروری کو مینارپاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے۔ جس کیلئے آج باضابطہ درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروائی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں