دو سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل،قاتل سگی ماں،چونکا دینے والے انکشافات

لاہور میں 2 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، سگی ماں بیٹے کے قتل میں ملوث نکلی، پولیس نے خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر جلی ہوئی لاش برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق 2 سالہ بچے کو رائے ونڈ سے اغوا کیا گیا، سفاک ملزم نے قتل کرکے لاش جلا دی، تفتیش پر سگی ماں ہی واردات کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے آشنا سے بچے کو اغوا کروا کے قتل کرایا۔

رپورٹ کے مطابق دو سالہ اذلان 23 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بچے کی جلی ہوئی لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرکے جلانے والے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close