اپنا گھر اور اپنی چھت پانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت پنجاب نے اس کے لیے بلاسود قرض جاری کر دیا ہے۔
آج مہنگائی کے دور میں ہر شخص کی خواہش ہے کہ اس کی اپنی چھت اور اپنا گھر ہو۔ لیکن بڑھتی مہنگائی ان کے خواب کی تعبیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ تاہم پنجاب حکومت نے اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا اور اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر بلاسود قرض ملے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ سال 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں