اسلام آباد(پی این آئی) سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو لاہور میں ان کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔
لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 24 جنوری کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا اور اغوا کار نقدی اور گاڑی سمیت قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔پولیس حکام کی جانب سے مغوی کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ’ 9 سے 10 افراد دیوار پھلانگ کے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر میرے شوہر کو ساتھ لے گئے ‘۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے نقدی، سونا، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان بھی لوٹا۔متن کے مطابق ملزمان مزاحمت کرنے پر میرے شوہر کو گاڑی سمیت ساتھ لے گئے۔دوسری جانب ایس پی صدر آپریشنز غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزموں کی شناخت اور مغوی کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں