پشاور(پی این آئی) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا (کے پی) میں 3 مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے، مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلجنس بنیادوں پر آپریشن کیا، آپریشن میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں بھی آپریشن کیا جس میں 8 خوارج دہشت گرد مارےگئے۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں بھی آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور دہشت گرد مخلص شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں