کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاولہ نے کہا ہےکہ 3 اپریل کے بعد صوبے بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ گاڑیوں کی کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے، ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔مکیش چاولہ نے مزید کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں