لاہور(پی این آئی)محکمہ ایکسائز پنجاب نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے پراپرٹی ٹیکس کی چوری کی نشاندہی کرنے والوں کو جرمانے کا 20 فیصد انعام کے طور پر د ینے کا اعلان کیا ہے ۔
ایکسائز حکام کے مطابق شہری اور ایکسائز ملازمین ٹیکس چوری کی اطلاع دے کر انعامی رقم حاصل کر سکیں گے۔ ٹیکس چوری کرنے والوں کو چوری کیے گئے ٹیکس کے برابر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری میں ملوث ملازمین اور مالکان کے خلاف اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انعام دینے کی اسکیم وسل بلور سکیم کی تجویز دی گئی تھی۔ صوبائی کابینہ نے انعامی اسکیم وسل بلور سسٹم کی منظوری دے دی ہے۔ نئی سکیم کے لئے رولز میں ترامیم کی سمری جلد بھجوائی جائے گی۔حکام کے مطابق وسل بلور سکیم کا رواں مالی سال کے اختتام تک آغاز کردیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں