اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر‎

اسلام آباد(پی این آئی)اوورسیزپاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل کے حل کے لیے لاہور میں سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہے حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور میں بھی مخصوص عدالت قائم کرے تاکہ اس سے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بھی لاہور میں سہولت سیل کے قیام کے احکامات دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close