لاہور (پی این آئی)پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میٹرک کے مضامین میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرپینیورشپ کے گروپس بھی شامل کر لئے گئے۔نئے تعلیمی سال سے یہ نئے گروپس بھی پڑھائے جائیں گے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر نے کہاکہ ہیلتھ سائنسز پڑھانے والے سکول ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ میٹرک امتحانات کے نمبر 1100 ہی رہیں گے۔ طالب علم نویں جماعت کے آغاز میں مضامین کے گروپ کا انتخاب کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں