لاہور (پی این آئی) مریم نواز کی کاروبار فنانس سکیم، قرض کی درخواست دینے والوں کو ہزاروں روپے فیس ادا کرنا ہو گی، کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرضہ حاصل کیا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کروائی گئی کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مندوں کیلئے عائد شرائط کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ایکسرپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو درخواست کے ساتھ 10 ہزار روپے تک کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ 50 لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرنے کیلئے جمع کروائی گئی درخواست کے ساتھ 5 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہو گی۔ جبکہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ حاصل کرنے کیلئے جمع کروائی گئی درخواست کے ساتھ 10 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہو گی۔
جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ بھی کاروبار فنانس سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مندوں کیلئے مزید تفصیلات سامنے لے کر آیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کے لئے 84 ارب روپے جبکہ آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 48 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36 ارب سے زائد بلا سود قرض فراہم کیا جائیگا، آسان کاروبار فنانس سکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا، 25 سے 55 سال تک کے پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈرز اور خصوصی افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔
قرض لینے کیلئے ایکٹیو فائلر ہونا ضروری اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت قرار دیا گیا ہے، آسان کاروبار فنانس سکیم کے لئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اورتفصیلات کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آسان کاروبار کارڈ سکیم میں سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے، آسان کاروبار کارڈکے تحت قرض3سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے ، آسان کاروبار کارڈ کے لئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں