پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، شہری وفاق سمیت دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے، دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز نے صوبائی کابینہ سے منظوری لے لی ،اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ ٹیکس بچانے کیلئے شہری وفاق یا دوسرے صوبوں سے گاڑی رجسٹرڈکروا لیتے ہیں ۔دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پرجرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

دوسرے صوبوں یا وفاق میں رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی میں مشکلات ہیں۔حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں یا وفاق کی رجسٹرڈ گاڑی دوبارہ پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے جلد سمری حکومت کوبھجوائی جارہی ہے۔ایکسائزحکام کا کہنا تھا کہ نادرا کے ضلعی کوڈزکو مدنظر رکھ کرپنجاب سے باہر رجسٹریشن کنٹرول کی جائیگی۔

پابندی کے باوجود رجسٹریشن کروانے والوں کی گاڑی بند ۔ری رجسٹریشن پر جرمانہ بھی ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے رہائشی اپنی گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں متعارف کروائی جانیوالی اصلاحات کا مقصد نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی اور نجکاری کے 13 ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیاتھا۔انہوں نے کہا تھا کہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنیوالوں پر بوجھ میں اضافہ نا قابل قبول ہو گا۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے تحت نکاح کے وقت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ نکاح فارم فل کرنیوالوں کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک تجویز کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close