اسلام آباد (پی این آئی)سینیٹ کی اقتصادی امور ڈویژن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بیوروکریسی ہمیں گھمانے کی کوشش کرتی ہے، ہم کوئی جاہل تھوڑی ہیں۔
اجلاس کے دوران چیئرمین اقتصادی امور ڈیژن کمیٹی نے کہا ہے کہ کوریا بھائی ہے، قرض دیتا ہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ اپنی کمپنیوں کو فل ریٹ پر ہائر کرے، کمیٹی کا ٹائم ضائع کیا جا رہا ہے۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ کوریا کو بتایا جائے کہ اس طرح کے ایگری منٹ سیہمارا آئین متاثر ہوتا ہے۔سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ میں اس کمیٹی سے جا رہا ہوں یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، این ایچ اے نے ٹول پلازوں کے 6 ماہ میں 3 بار ریٹ بڑھا دیے ہیں۔
نیشل ہائی اتھارٹی کے حکام نے اس موقع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں این ایچ اے نے ٹول ریٹ بڑھائے تھے، ٹول ریٹ کا ہر 3 سال میں بڑھنا لازمی ہوتا ہے، 2021 میں ٹول ریٹ نہیں بڑھائے گئے تھے اس لیے اب ریٹ بڑھائے گئے، 100 فیصد ٹول ریٹ بڑھنا تھا جسے ہم نے ٹکڑوں میں بڑھایا ہے۔این ایچ اے حکام نے یہ بھی کہا کہ 6 سال بعد ٹول ریٹ بڑھایا گیا ہے، اس لیے زیادہ لگ رہا ہے، ابھی چوتھی بار بھی ٹول ریٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں