کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹرین کو روک دیا گیا

کراچی (پی این آئی)کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آباد میں روک دیا گیا، جس کے باعث ٹرین میں سوار مسافر رل گئے۔

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس ٹرین گزشتہ 2 گھنٹے سے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے، سخت سردی میں بچے بوڑھے خواتین سمیت مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی سے کافی بیمار لوگ ٹرین میں سفر کررہے ہیں یہاں پر کھانے پینے اور رہائش کا بندوست کہاں سے کریں۔مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جیکب آباد سے متبادل ٹرانسپورٹ بھی نہیں مل رہی ہم کہاں جائیں۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین کو روکا ہے، ٹرین کل صبح جیکب آباد سے روانہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close