حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو۔۔۔!!!چیئرمین کسان اتحاد نے خبردار کر دیا

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نےکہا ہےکہ پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔

ملتان میں کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نےکہا کہ وفاقی حکومت بھی پاسکو کو ختم کرنے جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس سال گندم کی پیداوار کم ہوگی،حکومت کو گندم امپورٹ کرنی پڑےگی۔

چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے ہم گندم کا 4 ہزار فی من ریٹ مانگتے ہیں، پنجاب کے علاوہ سارے صوبوں نے 4 ہزار فی من گندم خریدی، حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گنےکا ریٹ بھی شوگر مل مالکان کی مرضی سے250 سے300 روپے من طے ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close