پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس نے اشتہاری ارسلان اشرف کو جنوبی افریقہ سے گرفتار کر لیا، مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقہ فرار ہو گیا تھا، ارسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمہ میں 03 سال سے تھانہ وانڈو گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقہ پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے ۔ گذشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے کامیاب کاروائی پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی، کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور مزید خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں