لاہور بار انتخابات، کس گروپ نے میدان مار لیا ؟ نتائج سامنے آ گیا‎

لاہور (پی این آئی) لاہور بار انتخابات، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان کے گروپ کے حمایت یافتہ مبشر رحمان واضح برتری حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور بار کے سالانہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ہفتہ کے روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت تحریک انصاف کے حامد خان گروپ کے مبشر رحمان نے صدر کے الیکشن میں فتح حاصل کر لی۔ صدر کے امیدوار مبشر رحمان چودھری صدر منتخب ہوئے انہوں نے 2400ووٹ حاصل کیے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر امید وار میاں شرجیل کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح سیف الموک کھوکھر نائب صدر، ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر وقاص اسلم کاہلوں اور کینٹ کی نشست پر افلاطون جھکڑ نائب صدور کامیاب قرار پائے جبکہ نصیر بھلہ جنرل سیکرٹری، ملک شرجیل سیکرٹری، سجاعت علی جوائنٹ سیکرٹری، اعجاز گجر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close