پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی خدمت کا عہد لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے مریضوں کے لئے سالانہ فنڈ 7 لاکھ سے ایک ملین کرنے کا اعلان کیا۔

پنجاب میں موٹر سائیکل منی کلینک متعارف کرانے، آرگن ایمپلانٹ کے لئے پراجیکٹ جلد شروع کرنے اور پنجاب بھر میں ٹائپ ون پیشنٹ کے لئے انسولین کی گھروں میں فراہمی کے پراجیکٹ کابھی اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں مریضوں کی رہنمائی کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم اور فعال کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے 150 مراکز صحت کو”مریم نواز ہیلتھ کلینک“ میں تبدیل کرنے کے پراجیکٹ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر”ایک انسان کی جان بچائی، پوری انسانیت کی جان بچائی“ کو گائیڈ لائن بنائیں۔

اکیلی ہیلتھ سسٹم ریفارمز نہیں کر سکتی، ڈاکٹروں کی مدد کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر نئے مریم نوازہیلتھ کلینک کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور بہتر انتظامات یقینی بنائیں۔ ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی بھی پوری کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ موٹر سائیکل پر پیرا میڈیکل سٹاف ابتدائی تشخص اور علاج مہیا کرے گا۔ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پیرا میڈیکل سٹاف کا ڈاکٹرسے رابطہ ہوگا۔ سچے دل سے عوام خدمت کرنے والوں ڈاکٹروں کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔

منصب سنبھالنے کے لئے ہیلتھ ریفارمز سب سے بڑا چیلنج تھا۔ مسائل بہت زیادہ ہیں راتو ں رات تبدیلی ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 12 کروڑ آبادی کے علاوہ بلوچستان،کے پی کے، کشمیر اور افغانستان سے افراد بھی پنجاب کے ہیلتھ سسٹم سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ وسائل اور ہسپتالوں کا کم ہونا بہت بڑا چیلنج ہے۔ چاہتی ہوں کہ ہیلتھ ٹیم کی سپیڈ میری سپیڈ سے بھی زیادہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close