شہر قائد میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل ڈکیتی واقعات پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) انچارج راجا عمر خطاب اور سی پیک کے ڈی ایس پی فرخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل ڈکیتی پر ایکشن لیتے ہوئے سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب اور سی پیک کے ڈی ایس پی فرخ کو عہدے سے ہٹادیا۔
دونوں افسران کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، دونوں افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بٹ کوائن ڈکیتی میں موبائل استعمال ہوئی تھی، ماضی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں سی ٹی ڈی افسران ملوث رہے ہیں۔ شہر میں آن لائن فراڈ کرنے والوں کو سی ٹی ڈی کی پشت پناہی حاصل تھی، مختلف علاقوں میں قائم آن لائن فراڈ والے کال سینٹرز سے بھی ماہانہ بھتہ وصول کیا جاتا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں