لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر جانیوالے شہریوں کیلئے اچھی خبر

لاہور(پی این آئی) لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر میں تفریح کیلئے آئےشہریوں کیلئے اچھی خبر، لاہور زو سفاری و چڑیا گھر کے باہر عالمی معیار کی تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب کافیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سینئروزیرمریم اورنگزیب نےمحکمہ وائلڈ لائف کو تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب کی منظوری دے دی، محکمہ وائلڈ لائف لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے باہر ایس ایم ڈیز کی تنصیب کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کریگا۔لاہور زوسفاری اور چڑیا گھر کے تمام جانوروں کی تصاویر و معلومات پر مبنی ڈاکیومنٹریز دکھائی جائیں گی، لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے تمام سیکشنز کو نمایاں کیا جائے گا۔تفریح کے لیے آنے والوں کو رہنمائی حاصل ہوسکے گی، تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب عالمی معیار کی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close