پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں نئے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کر دی گئی۔ جبکہ ضلع میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 18 گریڈ کے اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کر دیا گیا۔ جاوید اللہ محسود کے زخمی ہونے کے بعد اشفاق کان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
واضح رے کہ سابق ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود گزشتہ روز فائرنگ میں زخمی ہو گئے تھے۔دوسری جانب ضلع کرم میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرم میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ جبکہ ضلع کرم میں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں