اے این پی صدر کی رہائش گاہ پر دھماکہ

تیراہ (پی این آئی)خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر کے صدر کی رہائش گاہ پر دھماکہ ہوا ہے۔

“جنگ ” نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) خیبر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان نے رہائشگاہ سے چوکیدار کو باہر نکال کر بارودی مواد نصب کرکے دھماکہ کیا۔ دھماکے کے باعث رہائشگاہ میں موجود سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close