اسلام آباد(پی این آئی)کشتی حادثات میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے 35 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔
کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 4 انسپکٹر، 10 سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبل کو برطرف کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ غفلت میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں