آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کئے جا نے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس علی ناصررضوی کو ان کےعہدے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، نئے آئی جی اسلام آباد کے لیے 3 نئے ناموں پر غور شروع کردیا گیا، اس وقت زیر غور ناموں میں پنجاب میں تعینات 2 سینئر اور ایک جونیئرافسر شامل ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ رواں برس اپریل میں سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا، حکومت نے اس وقت کے انسپکٹر جنرل اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو آئی جی پولیس اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے، سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے، انہوں نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں، سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی کام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close