کراچی (پی این آئی)بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد زبیری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
معرف صحافی اور اکنامک جنرلزم کے پائینیر ارشد زبیری 72 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، ارشد زبیری طویل عرصے سے علیل تھے۔ارشد زبیری کے اہل خانہ نے اتوار کو تصدیق کی، ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہیں۔ارشد زبیری کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے مسجد نورالسلام زمزمہ پارک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں