وزیراعلیٰ پنجاب نےخواتین کیلئےبہت بڑا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء کرتے ہوئے دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے، معاشی خود مختاری کیلئے 12اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کا ریکارڈ پیکیج دے دیا۔
دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کے لئے گائے، بھینسیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں دیہی خواتین کیلئے لائیوسٹاک پراجیکٹ جاری کر دیا گیا۔
ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ ، راجن پور اورکوٹ ادو کے دیہات میں خواتین کو پالنے کیلئے مفت گائے، بھینسیں ملیں گی۔ سی ایم لائیو سٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمر،27 ہزارفی جانور بلاسود قرض لے سکیں گے۔
لائیوسٹاک فارمر 4 ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔ مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ابیلٹی سسٹم کا نفاذ بھی کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے، خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے، پنجاب کے لائیو سٹاک فارمر کا بھر پورساتھ دیں گے، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے سے ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close