لاہور (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت میں دینے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیے اور 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا ریکارڈ پیکج دیا۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کیلئے گائے اور بھینسیں مفت ملیں گی، پنجاب کے لائیواسٹاک فارمرز کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ میں دیہاتی خواتین کومفت گائے اور بھینسیں ملیں گی جبکہ راجن پور اورکوٹ ادوکی دیہاتی خواتین کوبھی مفت گائے،بھینسیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید اعلان کیا کہ سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمرز 27 ہزار روپے فی جانوربلاسودقرض لےسکیں گے، پنجاب بھر میں مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2 لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ لائیواسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ کردیا گیا اور فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل، آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں