کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے شہریوں سےکروڑوں روپےکا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نےگاڑیوں کےکاروبارکےنام پر شہریوں کے تقریباً 30 سے 35 کروڑ روپے ہڑپ کیے تھے جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ کے 6 مختلف مقدمات بھی سامنے آگئے ہیں، ملزم زبیر احتشام بھیس بدل کر روپوش تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزم سےتفتیش جاری ہے جبکہ متاثرہ شہریوں سےرابطہ کیا جا رہاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں