مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ کے مغربی بائی پاس میں مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہےجس کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ بروری تھانے کی حدود میں مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں ایک پل کے نیچے سے گزرنے والے والی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کی وجہ سے آگ کے اونچے شعلے اٹھنے لگے۔اطلاع ملتی ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فائر برگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا ۔ ایک گھنٹے کی محنت کے بعد دو فائر ٹینڈر نے لگی آگ پر قابو پالیا ۔ایس ایچ او بروری محمود خروٹی نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ تخریب کاری کی وجہ سے لگی ہےگیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑایا گیا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہےکہ مغربی بائی پاس پر اٹھارہ انچ قطر کی مین گیس سپلائی پائپ لائن متاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے کچلاک، زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی اور پشین کے علاقے شامل ہیں جبکہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ائیرپورٹ روڈ، نواں کلی ، جناح ٹاون ، ہزارگنجی اور بروری روڈ کے علاقے شامل ہیں ۔حکام کاکہنا ہےکہ سوئی سدرن کی انتظامیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close