ایک کروڑ کا جعلی ویزہ، کینیڈا جانے والا پولیس کانسٹیبل ائر پورٹ پر پکڑا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

کراچی سے ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عثمان غیر ملکی پرواز سے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے شیخوپورہ کے ایجنٹ سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں ویزا لیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم پنجاب پولیس کا کانسٹیبل اور وومن انکلیو گجرانوالہ میں تعینات ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close