فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 30 دسمبر سے 8 جنوری تک بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی سرگرمیاں 9 جنوری 2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 31 دسمبر تک سرکاری تعطیلات کے دوران بھی تمام فیلڈ فارمشنز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈا ٓف ریونیو نے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 28 اور 29 دسمبر کو ہفتہ اور اتوار کے دن بھی تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اورٹیکس دہندگان سے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی وصولی جاری رکھیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں