بڑی اکھاڑ پچھاڑ ،سینئر افسران کے تبادلے

چیئرمین نیب کے احکامات پر نیب لاہور کے 4 سینئر افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی آپریشنز نیب ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر نیب لاہور احترام ڈار ڈی جی نیب لاہور بن گئے جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم ہیڈ کوارٹرز نوید حیدر زاہد کو ڈی جی ایچ آر ایم لگا دیا گیا۔
ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈ کوارٹرز محمد طاہر کو ڈی جی آپریشنز کا جزوقتی چارج دیدیا گیا، چیئرمین نیب کے حکم سے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close