ایک لاکھ ای بائیکس،حکومت کا زبردست اعلان ، کون کون حاصل کر سکیں گے ؟

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنے، ملک کو چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد لیا۔

فاسٹ اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے طلبہ کے لئے انٹر نیشنل سکالرشپ کیلئے اقدامات کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارکرنے کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے بچے ملک سے باہر اور دوسروں کے بچے جیل میں یہ کہاں کی لیڈر شپ ہے؟۔ کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کا درس نہیں دے سکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ بچوں کو گالم گلوچ الزام تراشی سکھانے والے ان کے ہمدرد نہیں ہوسکتے، کسی کو گالی دینا اخلاقیات نہیں، نوجوان نسل وطن عزیزکے خلاف کوئی بھی کام نہ کرنے کا عہد کرے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مخالفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے مضبوط بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض مخالفین کو تکلیف ہے کہ بچوں کو سکالر شپس کیوں مل رہے ہیں۔

صرف راولپنڈی ڈویژن سے 2500 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ مل ہے، بچوں کے اندر خودداری ہوتی ہے وہ اپنے ماں پاب پر بوجھ نہیں بننا چاہتے، اپنے بچوں اپنے بیٹوں سے کہوں گی کہ ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جیل برداشت کی، عدالتوں میں دھکے کھائے،سیاسی آگ کی بھٹی میں گزرکر سخت ہوچکی ہوں، سیاسی مخالفت کی بنا پر عورت ہونے کے باوجود کردار کشی کی جاتی رہی۔

سات آٹھ سال بعد اکانومی میں بہتری آرہی ہے، ہم نے ٹیک آور کیا تو ڈیفالٹ کی آوازیں آرہی تھیں، اب اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، نوازشریف آئی ٹی سٹی میں بہتر ین عالمی یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔چین کے بڑے بزنس ہاؤسز پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کے مطمنی ہیں، پاکستان کی وجہ سے ہماری عزت اور پہچان ہے، ہر روز پانچ منٹ کے لئے سوچیں کہ ملک کے لئے کیا کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کمانے کے لئے تین کروڑ روپے تک قرض دیں گے، نوجوانوں کی پڑھائی کے بعد روزگار کی ذمہ داری بھی ریاست پوری کرے گی۔

طلبہ کو سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں، پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ پنجاب میں 100فیصد میرٹ پرسکالرشپ مل رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچیوں کے لئے کالج آمدورفت میں دشواری کی بنا پر ای بائیک پروگرام شروع کیا، ہونہار سکالر شپ ٹیلنٹڈ نوجوانوں کی امانت، اس میں بالکل خیانت نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں