افسوسناک حادثہ ،مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی

کلرکہار کے قریب بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام سواریاں اور بس کے عملے کو باحفاظت بس سے نکال لیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، بس رحیم یار خان سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی جس میں 49 افراد سوار تھے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close