سوات(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 199 میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں