گندم سکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (پی این آئی)سندھ کے گوداموں سے 81 کروڑ روپے کی گندم کیسے “غائب ” ہوئی ، ڈراپ سین ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے گوداموں سے گندم غائب ہونے اور گندم کے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر 2 فوڈ سپروائزر اور 1 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد عاقل کو 22 کروڑ 28 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے پر برطرف کیا گیا، فوڈ انسپکٹر فہیم اظہر کو 1 کروڑ 79 لاکھ روپے کی کرپشن پر برطرف کیا گیا، جب کہ فوڈ انسپکٹر ذوالفقار علی لاکھیر کو 57 کروڑ 25 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے پر برطرف کیا گیا۔واضح رہے کہ مئی 2024 میں سندھ کے گوداموں سے 4 ہزار ٹن گندم غائب ہونے کا بڑا سکینڈل سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close