کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی: کلفٹن کے کمرشل پلازہ میں آتشزدگی، 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک کمرشل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

کراچی پولیس اور ریسکیو سروسز حکام کے مطابق کلفٹن میں ایک کمرشل کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگی، بوٹ بیسن پولیس نے بتایا کہ آگ کلفٹن کے پاک ٹاور میں ’شارٹ سرکٹ‘ کے باعث لگی۔ریسکیو 1122 سندھ کے عہدیدار حسن خان نے بتایا کہ آگ کمرشل پلازہ کی تیسری منزل پر لگی، اس عمارت میں زیادہ تر دفاتر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھوئیں کی وجہ سے پھنس جانے والے تقریباً 50-60 لوگوں کو کھڑکیں توڑ کر ریسکیو کیا گیا اور انہیں سیڑھی کی مدد سے پہلی منزل پر لایا گیا۔حکام کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پالیا، جس جگہ آگ لگی، وہ کمرہ تباہ ہو گیا۔حسن خان نے کہا کہ آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close