اسلام آباد (پی این آئی) رائٹ سائزنگ پالیسی ، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔
ؤؤتفصیلات کے مطابق وفاقی کا بینہ کے 27اگست کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (NAB) نے بھی اپنے ادارے میں رائٹ سائزنگ کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔”جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئر مین نیب نے نیب میں گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کی کل 238اسامیاں ختم (abolish)کرنے کی منظوری دی ہے۔ چیئر مین نیب نے یہ منظوری بطور پرنسپل اکا ؤنٹنگ افسر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی۔ ختم کی گئی اسامیوں میں گریڈ 19 کی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 2‘ گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی1 ‘ گریڈ17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 58اور گریڈ 16 کی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی8 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
ؤگریڈ 16 کی ڈیٹا کنٹرول سپروائزر کی 3 اور گریڈ 16 کی اسسٹنٹ پر ائیویٹ سیکرٹری کی 23‘ گریڈ 15 کی ڈیٹا کنٹرول اسسٹنٹ کی1 اور اسسٹنٹ کی 12 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں