اہم پابندی عائدکر دی گئی

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے حادثات سے بچاؤ کیلئے کراچی میں صبح 6 سے رات 11 بجے تک ڈمپر چلانے پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور پولیس چیف کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ شہر میں ہر دوسرا حادثہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے، حادثات سے بچاؤ کیلئے صبح 6 سے رات 11 بجے تک ڈمپر چلانے پر پابندی لگادی ہے۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھونے کہا کہ کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، کرمنلز زیادہ تعداد میں پکڑے اور مارے جارہے ہیں لیکن دوسری جانب پولیس کے لیے یہ نیا محاذ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں اس سال 900 کے قریب حادثات ہوئے جس میں بد قسمتی سے 50 فیصد سے زائد حادثات جان لیوا ہیں، کراچی میں ہونے والا ہر دوسرا حادثہ جان لیوا ہے۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ 57 فیصد حادثات موٹرسائیکل سواروں کیساتھ پیش آئے، کراچی میں 75 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہنتے جبکہ بڑی تعداد میں نوجوان شہری لائسنس نہیں بنواتے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے کہاکہ ٹریفک پولیس نے تقریباً چار لاکھ چالان و جرمانے کیئے، دسمبر میں ہیوی ٹریفک کو30 ہزار چالان کئے اور 7 ہزار ست زائد ڈرائیور کو گرفتار کیا۔کراچی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف آگاہی مہم کے بعد ایکشن ہوگا، ہر صورت ٹریفک قوانین پرعمل چاہتے ہیں جرمانے، گرفتاریاں دونوں ہونگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close