سردیوں کی چھٹیوں کی تاریخ دوبارہ تبدیل، نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخ میں تبدیلی کر دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب چھٹیاں 20 دسمبر کی بجائے 23 دسمبر سے شروع ہوں گی، اور یہ 10 جنوری تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد سکول 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

محکمہ نے چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیاتھا، جس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close