بڑی توند والے پولیس والوں کی شامت آ گئی

موٹا، بھدا یا توند والا نہیں،سمارٹ اور چست پولیس ملازم بننا ہے، فیصل آباد پولیس لائنز میں بڑی توند والے پولیس ملازمین کیلئے خصوصی جم قائم کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بڑھی ہوئی توندیں کم کرنے کے لئے جم میں جدید مشینوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ ہم نے فیصل آباد پولیس کے سٹینڈرڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی ہے، نگرانی کی جارہی ہے کہ جم کا استعمال اچھے سے کیا جائے اور ایک معیار قائم کیا جائے۔

پولیس کانسٹیبلز کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹ باہر ہو گئے تھے یا موٹاپا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ہمیں کافی دشواری ہو رہی تھی، جب ہم ورزش کریں گے صحت اچھی ہو گی تو ڈیوٹی بھی ڈٹ کر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close