اسلام آباد (پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ جعل ساز نت نئے طریقوں سے عوام سے محنت کی کمائی لوٹ رہے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت نہ کریں، اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر جواب یا تفصیلات نہ دیں۔قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے بدلے میں غیر حقیقی انعام کا وعدہ بھی فراڈ کی قسم ہے، کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے بھی محتاط رہا جائے۔نیب نے کہا ہے کہ عوام غیر قانونی ڈپازٹ اور پرائیویٹ لون ایپس پر بھی اعتبار نہ کریں، ملٹی لیول مارکیٹنگ، پونزی اسکیمیں اور آن لائن لاٹری جیسے فراڈ اور اسکیم سے محفوظ رہیں۔
بائزپ فنڈز کے جعلی پیغامات اور فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ سے محتاط رہیں، آن لائن ملازمت، ویزا فراڈ اور جعلی انشورنس کوریج کی پیشکش سے محتاط رہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ مالی فراڈ اور دھوکا دہی سے بچیں، عوام اپنی ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات مت دیں، سرمایہ کاری کی شرائط وضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں