کراچی والوں کیلئے بُری خبر

کراچی (پی این آئی)کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطرکی پانی کی سپلائی لائن دوبارہ ٹوٹ گئی۔

جامعہ کراچی کے قریب بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائن ٹوٹی جس کے باعث شہر کو 70 فیصد پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے سبب 15دن میں تیسری بار لائن پھٹی ہے۔ دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے ٹرانس کراچی کے سی ای او کو خط لکھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بی آر ٹی تعمیراتی ٹیم کام کے دوران احتیاط برتے، پائپ لائن کے نقصان کے باعث پانی کی قلت سے شہر بھر میں مشکلات ہیں،۔واٹر کارپوریشن نے بتایاکہ رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹرزکی غفلت اورعدم تعاون کو حادثے کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ، پانی کی لائن کی مرمت اورترسیل بحال کرنے میں ساڑھے3کروڑ روپے خرچ ہوئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یونیورسٹی روڈ پر84 انچ قطر کی مین لائن دو بار پھٹ چکی ہے جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں