اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو امریکا میں پابند سلاسل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے، جس پر عدالت نے کہا وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہیں وہ آپ کو پاسپورٹ واپس دلائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں