سول نافرمانی کافیصلہ کب ہوگا؟ علی امین گنڈاپور کا بڑا بیان آگیا

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ عمران خان کو خیبرپختونخوا منتقل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پیر کو پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کی رہائی ممکن ہو جو کہ جلد ہو گی۔‘انہوں نے کہا کہ ’جو پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی باتیں کر رہے ہیں، وہ اپنی اوقات میں رہیں۔ سول نافرمانی کی تحریک ابھی فائنل نہیں ہوئی۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد چیزیں فائنل ہوں گی۔‘نومبر کے آخری ہفتے میں ڈی چوک میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی کو اکیلے چھوڑ جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’اس پر بشریٰ بی بی خود جواب دے سکتی ہیں۔‘

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں اور وہ کرپشن کو پروموٹ کرتا ہے جب کہ نیب صرف انتقامی کارروائیوں کے لیے استعمال ہورہی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نشتر ہال پشاور میں انسداد بدعنوانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک اپنے آپ سے احتساب شروع نہیں کیا، جس دن کرپشن کو بُرا ماننا شروع ہوا تو کرپشن ختم ہوجائے گی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے سسٹم بنانا ہوگا، ہم کرپشن ماننے سے انکار کرتے ہیں لیکن کرتے ہیں اور مذمت کرنے کے باوجود ہمارے سامنے کرپشن ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close