ایک اور خوفناک دھماکہ

ایبٹ آباد (پی این آئی)ایبٹ آباد کے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 4 میں گیس ہیٹر بلاسٹ سے چوتھی جماعت کے 6 طلبا جھلس گئے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 میں گیس ہیٹر بلاسٹ ہونے سے چوتھی جماعت کے 6 طلبا جھلس گئے۔جھلسنے والے 6 طلبا کو ریسکو 1122 موقع پر ابتدائی طبعی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔1122 کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے طلبا میں سفیان، معاویہ، عاشر، امام حسنین، عمیر اور فرید شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close