وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے بری خبر

لاہور ( پی این آئی) پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی کیخلاف ہرجانہ کا کیس دائر کردیا۔

تفصیل کے مطابق اکمل خان باری نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی پنجاب کیخلاف حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف ساڑھے 13 ارب روپے کا ہرجانہ کا کیس دائر کردیا، انہوں نے ہرجانہ کا کیس وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے سیشن کورٹ میں دائر کیا۔ درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس،سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اکمل خان باری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مجھے حبس بے جامیں رکھا گیا۔ درخواست میں شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 22 نومبر کو درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا، اسی روز سیشن عدالت کے باہر سے پولیس تھانہ اسلام پورہ نے غیر قانونی طور پر اغوا ءکر لیا اور درخواست گزار کی تھانہ رنگ محل کے مقدمہ نمبر 863/24 میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں