تنخواہ میں اضافے کی منظوری دیدی گئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایم پی اے کی تنخواہ 5لاکھ روپے کردی گئی،سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7لاکھ کردی گئی،پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 6لاکھ اور صوبائی وزیر کی تنخواہ 10لاکھ ہو گی،سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ10لاکھ اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8لاکھ روپے ہوگی۔

کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طورپر منظوری دی،کابینہ کی منظوری کی بعد اب پنجاب اسمبلی کو بل جائے گا،پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close