فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم جاں بحق، طلبہ سراپا احتجاج

لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمار کو 3 گولیاں لگیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمار یونیورسٹی کینٹین میں تھا باہر سے ایک شخص نے آکر فائرنگ کی۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ کی تردید کردی۔پولیس کا بھی کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

طالب علم کی ہلاکت کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا، وائس چانسلر آفس کے سامنے لگے گملے توڑ دیے گئے، کینال روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا، جہاں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close