اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے

لاہور (پی این آئی)موسم سرما کی آمد کے ساتھ پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سکول صبح 8 بج کر 15 منٹ سے پہلے نہیں کھولیں گے، ڈی جی ماحولیات کا کہناتھا کہ خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی,نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی کرنےپر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا.ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کےلئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں,سکول ایجوکیشن، اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو احکامات پر عملدرآمد کا پابند بنایا گیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئیں، فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ڈی جی ماحولیات نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ طلبا اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لئے کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close