عام تعطیل کا اعلان

فیروزوالا (پی این آئی) عام تعطیل کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع فیروزوالا میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروز والا میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروز والا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا، جس کے پیش نظر الیکشن کے روز ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے پنجاب اسمبلی کی پی پی 139 کی نشست رانا افضل حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جبکہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عثمان جلیس ریٹرننگ آفیسر جبکہ فیروز والا کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عدیل خان اور فیروز والا کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا بختیار احمد ضمنی انتخابات کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close